ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / عراق:ایک خودکش حملے میں مزیدتیس زائرین ہلاک

عراق:ایک خودکش حملے میں مزیدتیس زائرین ہلاک

Fri, 08 Jul 2016 16:55:54  SO Admin   S.O. News Service

بغداد8جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)عراق میں ہونے والے ایک نئے خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم تیس شیعہ زائرین ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق بلد نامی شہر میں ہونے والے اس حملے میں دیگر ساٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری جہادی تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔ عراق ہی میں گزشتہ اتوار کے روز ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم دو سو اسی افراد ہلاک جبکہ تین سو کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔


Share: